سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے علاقے بوٹہ پتھری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے آج تلاشی کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے جسے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔بھارتی فورسزنے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے گلمرگ سیکٹر اور قریبی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔