جعلی  رسیدوں کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آرکا اقدام

 اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں جعلی کاروباری رسیدوں کے ذریعے ہونے والی ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر نے وفاقی دارالحکومت میں صارفین کیلئے پی او ایس انعامی اسکیم کا دوبارہ اجرا کر دیا۔حکام کے مطابق کچھ پی او ایس ٹیئر ون ری ٹیلرز صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کر رہے ہیں، صارفین جعلی رسید آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں، رسید پر ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈ موجود ہونے کی تصدیق کر لیں، صارفین دکاندار سے کچی رسید لینے سے صاف انکار کریں۔پہلے مرحلے میں انعامی سکیم کا اسلام آباد کے تمام ٹیئر ون ری ٹیلرز اور ریسٹورنٹس پر اطلاق ہوگیا، 11 نومبر سے اسلام آباد کے تمام بزنسز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا، 30 نومبر سے پورے ملک میں انعامی اسکیم شروع کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل، سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں:چودھری شجاعت

Sun Oct 27 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں  […]