ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل، سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں:چودھری شجاعت

 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں  ڈاکٹر امجد کو ہدایت کی ہے کہ ناراض ساتھیوں کو منا کر ملک گیر تنظیم سازی کریں، ونگز کو متحرک بنایا جاِئے اور بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیاسی استحکام کیلئے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائے جائیں، ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں، روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، سیاسی جماعتیں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن آج سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرینگی

Sun Oct 27 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)روسی فیڈرل اسمبلی کے چیئرپرسن ویلنٹینا پیر کے روزسینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی ایک اعلامیہ کے مطابق انھیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے  یہ دعوت  دی ہے اپنے قیام کے دوران وہ چیئرمین سینیٹ کے علاوہ صدرمملکت ا?صف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے […]