لبیک یافلسطین مارچ  یکم نومبرکومنعقد ہو گا ڈاکٹر یونس دانش

حیدرآباد(پی پی آئی)جمعیت علما  پاکستان ضلع حیدرآباد کا اجلاس قاری غلام سرورامینی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی  مذمت کرتے ہوئے فلسطینی  عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  جمعہ یکم نومبر کو 3بجے دن لبیک یافلسطین مارچ منعقد کرنے اور عالمی استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہر فورم پر فلسطینی عوام کیلئے صدائے حق بلندکرنے کااعادہ کیا گیا۔جمعیت علما  پاکستان ضلع حیدرآباد کے بیان کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر یونس دانش، ناظم علی آرائیں، حافظ اشفاق حسین قادری،محمد رضوان شیخ حافظ شعیب امینی،قاری محمد اعظم نقشبندی،حافظ رضوان نقشبندی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،عمر فاروق زبیری نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گوگل کے نائب صدر عالمی سربراہ کرن بھاٹیہ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

Sun Oct 27 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)گوگل کے نائب صدر اور حکومتی امور اور عوامی پالیسی کے عالمی سربراہ کرن بھاٹیہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کرن بھاٹیہ نے پاکستان میں گوگل کی حالیہ سرگرمیوں اور مصروفیات کا ایک جائزہ پیش کیا اور ملک میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور ٹھوس اقتصادی شراکت کرنے کے انکے […]