ہرنائی (پی پی آئی) بلوچستان میں ہرنائی شاہرگ کے مقام پر پیر کو کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان میں کام کرنے والا مزدور عزیز اللہ سواتی ولد بخت کرم سواتی جاں بحق ہوگیا۔سواتکے علاقے خوازہ خیلہ کے رہائشی کی نعش، منہدم ہونے والی کان کے ملبے سے نکال کر ہرنائی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاش کو تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔