ہزاروں غیر ریاستی ہندوؤں کو ہندوستان بھر سے لا کر کشمیر میں آباد کیا جارہاہے: سلطان محمود چوہدری

 مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر  کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو پورے شد و مد سے اْٹھانے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ جموں میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے 5اگست 2019سے لے کر اب تک کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں۔ ہندوستان نے ہزاروں غیر ریاستی ہندوؤں کو ہندوستان بھر سے لا کر کشمیر میں آباد کرنا شروع کر دیا ہے۔ہندوستان بڑی تیزی کے ساتھ مقامی آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں انتظامی تبدیلیاں لانے میں مصروف کار ہے۔ تو ایسے وقت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے اْٹھ کھڑے ہوں۔آزادجموں وکشمیر  صداسرتی سیکریٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں دارالحکومت مظفرآباد میں ہاؤس آف لارڈ کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کامسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اْجاگر کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔ لہذا میں کشمیری تارکین وطن پر زور دوں گا کہ وہ بھارت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر فورمز پر آواز اْٹھائیں اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کریں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہندوستانی جارحیت اور حملے کو77سال گزر جانے کے باوجود کشمیر کے دلیر اور جرات مند لوگ آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور اْن کے دلوں میں ابھی تک آزادی کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔ انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موسمیاتی تبدیلی بڑھتا ہوا خطرہ، مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے:ایاز صادق

Mon Oct 28 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی) اسپیکر قومی اسمبلیسردار ایاز صادق نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے 45ویں سالانہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر  تے ہوئے  کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے جس کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی حالت زار پر روشنی […]