موسمیاتی تبدیلی بڑھتا ہوا خطرہ، مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے:ایاز صادق

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسپیکر قومی اسمبلیسردار ایاز صادق نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے 45ویں سالانہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر  تے ہوئے  کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے جس کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ان مظالم کے خاتمے کے لیے ہر رکن پارلیمنٹ کو دنیا کی ہر پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل اور جنگوں کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔سردار ایاز صادق نے تمام شرکاپر زور دیا کہ وہ فعال طور پر بات چیت میں حصہ لیں اور آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں تاکہ وہ اپنی اپنی پارلیمنٹ میں زیر بحث مسائل کو اٹھا سکیں۔فورم میں 39 ممالک کے اراکین پارلیمنٹ، بین الاقوامی فقہا، دانشور، میڈیا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاج کی کال کو مسترد

Mon Oct 28 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے عوام نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔رواں ماہ کی 20 تاریخ کو کراچی سے شروع ہونے والے احتجاج کو خضدار، تربت اور پنجگور کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔ مہرنگ بلوچ اور سمیع دین جیسے انسانی حقوق کے نام نہاد رہنما بلوچستان کے بہادر […]