عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ  کل شروع ہوگا

کراچی (پی پی آئی) 9 واں عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا افتتاح عیسیٰ لیبارٹری پاکستان کے ڈاکٹر پروفیسر فرحان عبداللہ 6 نومبر کو5 بجے شام انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کرینگے، یہ بات کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان  نے بتائی، افتتاحی تقریب گرلز ایونٹ سے ہوگی جس میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ایونٹ 3×3 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، گرلز ایونٹ کا فائنل 8 نومبر کو 5 بجے ہو گا، جبکہ بوائز ایونٹ جو فل کورٹ ٹورنامنٹ ہوگا اس کے مقابلے 11 نومبر سے ہونگے، دونوں ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرلز ایونٹ کے ڈراز زعیمہ خاتون اور بوائز ایونٹ کے ڈراز حاجی محمد اشرفٰ سے حاصل کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دکی مسلح حملہ کا زخمی ٹرک ڈرائیور  دوران علاج دم توڑ گیا

Mon Nov 4 , 2024
دکی (پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح حملے میں زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور پیر کو ملتان میں دوران علاج دم توڑ گیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے چمالنگ میں نامعلوم مسلح افراد کے تین کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ حمزئی ملتان کے اسپتال […]