دکی مسلح حملہ کا زخمی ٹرک ڈرائیور  دوران علاج دم توڑ گیا

دکی (پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح حملے میں زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور پیر کو ملتان میں دوران علاج دم توڑ گیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے چمالنگ میں نامعلوم مسلح افراد کے تین کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ حمزئی ملتان کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دکی کے علاقے چمالنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لدے 3 ٹرکوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 ٹرکوں کو آگ لگ گئی تھی اور ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی ڈرائیور حبیب اللہ حمززئی سکنہ مختار کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لورالائی پہنچایا گیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی ڈرائیور کو مزید علاج کے لیے ملتان ریفر کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ سمیت  بلوچستان کے شمالی اضلاع میں خشک موسم کی پیش گوئی

Mon Nov 4 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کوئٹہ مرکز نے  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ اور زیارت میں گرد آلود ہوائیں چلنے  جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے […]