گلگت(پی پی آئی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی امریکہ، کینیڈااور آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے امریکہ،کینیڈا اور آغا خان یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کے دوران کیاگیا۔