کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے شہباز چوک قمبرانی روڈ کے قریب منگل کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے شہباز چوک قمبرانی روڈ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے سیداں بگٹی نامی شخص کو قتل کر دیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعہ سے متاثرہ کے گھر میں سوگ کا ماحول ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔