مظفرآباد (پی پی آئی)اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ کراچی کے زیر اہتمام 36ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے وفد نے ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کی زیر قیادت ملاقات کی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے وفد کو آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں آگاہی دی۔قبل ازیں اسپیشل سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی نے وفد کو ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔وفد نے ا سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر و سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔