میرے دل کے ٹکڑے کو بچھڑے ایک برس بیت گیا، مولانا طارق جمیل کا بیٹے کی برسی پر جذباتی پیغام

کراچی (پی پی آئی)معروف عالم دین، عالمی شہرت یافتہ اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ میرے دل کے ٹکڑے کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ہے لیکن آج بھی اس کی یادیں اور اس کی جدائی کا غم تازہ ہے۔مولانا طارق جمیل نے لکھا ہے کہ آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحات میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آ جائے تو آنسو خود بخود آنکھوں سے رواں ہو جاتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص بھی تھا، مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اسے بہترین مقام دیا ہو گا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام کے آخر میں اپنے صاحبزادے کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

منیر احمد شیخ کمانڈنٹ، پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ تعینات

Thu Oct 31 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی): سنٹرل پولیس آفس بلوچستان نے سینئر پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔سنٹرل پولیس آفس بلوچستان، کوئٹہ کی جانب سے 30 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق،سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں تعیناتی کے منتظر منیر احمد شیخ (PSP/BS-20) کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ، پولیس ٹریننگ کالج، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ طاہر علاؤ الدین کاسی […]