خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کیلئے 2ارب بیالیس کروڑ روپے منظور

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا 54واں سینڈیکیٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی،سیکرٹری صدارتی امورڈاکٹر محمد ادریس عباسی، نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیش کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ، سابق سیکرٹری حکومت سردار محمد نواز خان،سابق سیکرٹری حکومت چوہدری محمد منیر، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری،ڈین فیکلٹی آف سائنسز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد رفیق،رجسٹرار یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر ممبران سینڈیکیٹ نے شرکت کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے جامعہ کشمیر میں جاری پروجیکٹس اور جامعہ کشمیر کو درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینڈیکیٹ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے 2ارب بیالیس کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ2024-25 کی منظوری دی گئی جس میں سے 201ملین روپے کی گرانٹ آزاد جموں وکشمیر حکومت نے دی ہے جبکہ اتنی گرانٹ آزاد جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے مزید بھی دی جائے گی۔