کراچی پریس کلب پر مظاہرہ: سعودی عرب میں پاکستانی مزدور کے لیے انصاف کا مطالبہ

کراچی(پی پی آئی) سعودی عرب میں ایک پاکستانی مزدور کے مبینہ قتل پر اکراچی پریس کلب کے باہر اس کے لواحقین نے مظاہرہ کرتے ہوئے ا نصاف کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد ”ہمیں انصاف چاہیے کے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی مزدور عبدالرؤوف کی موت کے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ کمپنی ک کو جوابدہ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دہلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع

Sun Nov 3 , 2024
دہلی/سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)سینئر کشمیری حریت  پسند رہنما اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کی طرف سے انہیں طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان  نے کہا  ہے کہ یاسین […]