حیدر آباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ تین ہزار سے زائد بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر،ٹنڈومحمدخان اور خیرپورکلسٹرسمیت سندھ بھرکے 3ہزار 4سوسے زائد باہمت بچوں اور ان کی ماؤں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے مطابق ڈاکٹرز نیب اہمت نیب بچوں کی آنکھوں، دانت،ناک، کان، جلد اور گلے کا معائنہ کیا۔ دوائیں تجویز کیں اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے مشورے بھی دیئے۔۔