علی امین گنڈاپورنے 9 نومبر کو صوابی میں احتجاج کی کال دے دی

راولپنڈی(پی پی آئی) وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 نومبر کو صوابی میں احتجاج کی کال دے دی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی تھی، دوبارہ ایساکیا گیا تو ہماراپلان تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں موجودہ حکومت سے جان چھڑانی ہوگی، ملک میں آئین توڑا گیا، ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہے، فارم 47 کی حکومت سے ہمیں چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اب ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  ہمیں مارا جاتا ہے، ہمارے ورکرز کو گرفتارکرلیا جاتا ہے، ایک کیس میں رہائی ہے دوسرے میں گرفتاری ہوجاتی ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ 9 نومبر کو صوابی انٹرچینج پر جمع ہو رہے ہیں، صوابی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فائنل کال صوابی میں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بی جے پی دور حکومت میں بھارت کے صحافیوں کو مظالم کا سامناہے: اکھلیش یادو

Mon Nov 4 , 2024
لکھنو /بھارت(پی پی آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کے دور حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناروا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران پارٹی میڈیا کے حوصلے کو توڑنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ایک […]