لاہور(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اساتذ ہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اساتذہ کے مطالبات اور حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اساتذہ کے خلاف بنائی جانے والی پالیسیوں کے خلاف عوامی حمایت سے آواز بلند کریں گے۔ان کے ترجمان کے مطابق ہمایوں اختر خان نے انخیالات کا اظہار انہوں نے ماموں کانجن میں اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام ماموں کانجن تحصیل بنا ؤتحریک کے بانی و چیئرمین چوہدری رضوان کاہلوں، چوہدری عثمان کاہلوں کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے احمد ذیشان نے سکولوں کی نجکاری، غیر تدریسی ڈیوٹیز اور پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کے خلاف تذلیل پر مبنی پراپیگنڈا مہم کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سابق وفاقی ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی جائز مطالبات کے حق میں اساتذہ کے شانہ بشانہ ہیں اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہانہیں جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔
Next Post
برطانیہ میں مقیم کشمیری مستحق مبارکباد، مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اْجاگر کیا: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
Mon Nov 4 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کوبرطانوی پارلیمنٹ سے لے کر دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اْجاگر کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں […]