پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 برطانیہ میں مقیم کشمیری مستحق مبارکباد، مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اْجاگر کیا: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کوبرطانوی پارلیمنٹ سے لے کر دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اْجاگر کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں اْن کا بنیادی حق آزادی کی فضا میں سانس لینا اپنے زور بازو اْن سے چھینا ہوا ہے۔  ایسے وقت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے آشکار کریں۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق میئر والتھم سٹو شوکت علی سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر کونسلر لیاقت علی، کونسلر بیرسٹر عثمان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔