شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام نے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہیں کیا، عمر عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کشمیری عوام نے دفعہ370کی منسوخی کو قبول نہیں کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے عوا م نے 5 اگست 2019کے مودی حکومت کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات فیصلے کوقبول نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے خطاب میں 5اگست کے مودی حکومت کے اقدامات پر براہ راست موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اسمبلی جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ کشمیری عوام نے مودی حکومت کے ان یکطرفہ اقدامات کی کبھی حمایت نہیں کی اور اگر کشمیریوں نے اس فیصلے کو تسلیم کیاہوتا تو آج سیاسی منظر نامہ اور انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔