کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منائیں گے

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بدھ کو یوم شہدائے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہدا   کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوابلوائیوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہداء   جموں کو منانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان بھر میں بھارت مخالف مظاہرے، سیمینارز اور سمپوزیم منعقد کیے جائیں گے۔کشمیری شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی اور عوامی تنظیموں کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ فوجی مشق  شروع

Tue Nov 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کررہے ہیں۔دوہفتوں پر مشتمل یہ مشق پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں شروع ہوئی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مشق سے ملائیشیا اور پاکستان کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے اور مستقبل میں ایک دوسرے کے تجربات اورمہارت سے استفادہ کرنے کے مواقع […]