اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کررہے ہیں۔دوہفتوں پر مشتمل یہ مشق پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں شروع ہوئی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مشق سے ملائیشیا اور پاکستان کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے اور مستقبل میں ایک دوسرے کے تجربات اورمہارت سے استفادہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔