اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔پالیسی کے تحت آئندہ برس 1لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا، پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالیسی میں اسپانسر شپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔ طویل دورانیہ کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیہ کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا، عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی