کوئٹہ(پی پی آئی)صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں منگل کو موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں سجاول سندھ کا رہائشی سکندر نامی شخص جاں بحق جبکہ اسد اللہ اور محمد اکبر نامی دو افراد زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو ضروری طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداوہ پہنچایا گیا۔ نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔