سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایا  گیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کوسونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایا  گیا۔سونامی ایک ایسی قدرتی آفت ہے جو شاذ ونادر ہی آتی ہے لیکن اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منانے کا مقصد خوفناک طوفان سے ہونے والی تباہی سے بچاو کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات کے زیر انتظام ارلی سونامی وارننگ 24 گھنٹے زلزلوں کی مانیٹرنگ کرتا ہے، یہاں سائرن بجا کر مشقیں بھی کی جاتی ہیں جس میں بچوں سمیت مقامی افراد کو سونامی آنے کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق سونامی کی صورت میں گوادر اور پسنی کو 10 سے 15 منٹ جبکہ کراچی کو حفاظتی تدابیر کے لئے 70 سے 72 منٹ ہی مل سکیں گے۔