رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اڑتالیس فیصد کا نمایاں اضافہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔چین کی طرف سے چالیس کروڑ چار لاکھ جبکہ سعودی عرب کی اٹھارہ لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی۔متحد ہ عرب امارات نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے نو کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ نے سات کروڑ دو لاکھ ڈالر اور امریکہ نے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی خصوصی کوششوں کے باعث کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایرانی وزیر خارجہ  عباس عراقچی کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد

Tue Nov 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)  ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں  مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کی قیادت سے بات چیت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ان کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت’توانائی اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مذاکرات کا اہم […]