اسلام آباد(پی پی آئی) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کی قیادت سے بات چیت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ان کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت’توانائی اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مذاکرات کا اہم موقع فراہم کرے گا۔