کراچی سائٹ میں غیر ملکی زخمی،گورنر سندھ  کا اظہار تشویش،آئی جی سے رپورٹ طلب

 کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی  سائٹ ایریا میں دو غیر ملکیوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پریس سیکریٹری کے مطابق گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 گورنراینیشیٹیو کے تحت ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد بیگز مستحقین میں تقسیم

Tue Nov 5 , 2024
کراچی(پی پی آئی)   گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاو س میں مزید ہزاروں راشن بیگز پہنچ گئے ہیں یہ راشن بیگز “گورنر انیشیٹو” کے تحت ضرورت مندوں اور مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ان راشن بیگز میں معیاری آٹا، چینی، دال، گھی اور دیگر بنیادی اشیاء  شامل ہیں۔  گورنر سندھ کے پریس سیلریٹری کے مطابق […]