سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صوفیان اور عثمان نامی دو غیر کشمیری مزدورو ں کو ضلع کے علاقے مزہامہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر زخمی کیا۔ دونوں مزدور بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔ انہیں سرینگر کے جے وی سی ہسپتال بمنہ میں داخل کرایا گیا ہے،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Next Post
صحافیوں کے خلاف جرائم کیلئے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا
Sat Nov 2 , 2024
کراچی(پی پی آئی)صحافیوں کے خلاف جرائم کیلئے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن ہفتہ کے روزمنایا گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں دو نومبر کوصحافیوں کے خلاف جرائم کیلئے استثنیٰ کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا تھا۔اس تاریخی قرارداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے خلاف تمام حملوں اور تشدد کی مذمت کی گئی ہے اور […]