اقوام متحدہ متنازع قرار دئیے گئے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے:قونصلر صائمہ سلیم

نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان نے انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے متنازع قرار دئیے گئے علاقوں ‘ خاص طور پر لمبے عرصے سے غیر ملکی قبضے والے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔قونصلر صائمہ سلیم نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی کونسل کی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور اخلاقیات کے اصول کے تحت حق خودارادیت کو بنیاد ی حیثیت حاصل ہے۔صائمہ سلیم نے اسلام مخالف پراپیگنڈ ے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرکہا کہ انسانی حقوق کونسل اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی بی اے کراچی کے سابق طلباکے لیے تقریب پذیرائی

Sat Nov 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے اپنی سابق طلباکے نو ارکان کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور کمیونٹی میں شراکت کے لیے اعزاز دینے کے لیے ایلومنائی ایکسیلنس ایوارڈز کی میزبانی کی۔ IBA کے BoG کے ممبران، سینئر فیکلٹی، ڈینز اور سٹاف ممبران نے تقریب میں شرکت کی۔430 سرکردہ تنظیموں کے […]