شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں اندھا دھند کان کنی سے آبی ذخائر تباہ, سیلاب کاخطرہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر مقامی ٹھیکیداروں کی طرف سے دریا کے کناروں سے قدرتی وسائل کی لوٹ مار سے علاقے میں سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات بھارت کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ریت، بجری اور پتھروں کی اندھا دھند کان کنی سے سیلابوں سے دفاع کمزورہورہا ہے اور دریاؤں میں اچانک سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدارمتعدد قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جن میں زیادہ گہرائی والے دریاؤں کے کناروں اور پشتوں کے قریب کان کنی پر پابندیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کی ماحولیاتی اورارضیاتی صورتحال کو مد نظر رکھے بغیر بہت سی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کان کنی کے 70فیصد ٹھیکے غیر مقامی ٹھیکیداروں کو دیے ہیں۔