آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کیلئے 2ارب بیالیس کروڑ روپے منظور

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا 54واں سینڈیکیٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی،سیکرٹری صدارتی امورڈاکٹر محمد ادریس عباسی، نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیش کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ، سابق سیکرٹری حکومت سردار محمد نواز خان،سابق سیکرٹری حکومت چوہدری محمد منیر، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری،ڈین فیکلٹی آف سائنسز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد رفیق،رجسٹرار یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر ممبران سینڈیکیٹ نے شرکت کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے جامعہ کشمیر میں جاری پروجیکٹس اور جامعہ کشمیر کو درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینڈیکیٹ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے 2ارب بیالیس کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ2024-25 کی منظوری دی گئی جس میں سے 201ملین روپے کی گرانٹ آزاد جموں وکشمیر حکومت نے دی ہے جبکہ اتنی گرانٹ آزاد جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے مزید بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دہلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع

Sat Nov 2 , 2024
دہلی/سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)سینئر کشمیری حریت  پسند رہنما اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کی طرف سے انہیں طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان  نے کہا  ہے کہ یاسین […]