کراچی (پی پی آئی )بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مریض کو کامیابی کے ساتھ پیس میکر لگا دیا گیا ہے، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ہم اس قابل ہیں کہ کے آئی ایچ ڈی میں تقریباً تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیوگرافی شامل ہیں جبکہ نان انوویسیو ڈیپارٹمنٹ بھی مریضوں کو بھرپور خدمات فراہم کر رہا ہے، یہ سہولیات دس بارہ سال سے بند تھیں جنہیں دوبارہ شروع کرنے پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفعت اور ان کی ٹیم جس میں کارڈیولوجسٹس اور ڈاکٹرز شامل ہیں قابل مبارکباد اور ستائش ہیں