کوئٹہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی ریلی نکالی اور مظاہرہ

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی قیادت میں یونیورسٹی آف بلوچستان سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکامختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے عدالت روڈ پہنچے جہاں کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ  پچھلے تین سال سے لاپتہ ہیں اگر کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ مظاہرے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی  کی رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ،بیبو بلوچ، بیبرک بلوچ، گلزاری بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Fri Nov 1 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 نومبرکو صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جائیگا۔ اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دو نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے2نومبر کو  ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوں گے۔ اقوام متحدہ نے صحافیوں کے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بین […]