سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں چرار شریف ضلع بڈگام کی درگاہ شیخ العالم حضرت شیخ نور الدین نورانی کا عرس مبارک دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے حضرت شیخ نور الدین نورانی کے مزارپر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا زائرین کی ایک بڑی تعداد نے رات بھر آستانہ عالیہ چرار شریف میں شب بیداری کی، اس دوران انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن و امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔علما، ائمہ کرام اور واعظین نے شیخ العالم کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔