سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، زرمبادلہ زخائر مستحکم ہیں:وفاقی وزیرِ خزانہ

کراچی(پی پی آئی) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، طویل سفر باقی ہے،معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا، آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں،رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کا سمجھنا چاہیے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے،اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں ا?ئے گا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہو گی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئی ہیں، یہاں نہیں ہوئیں۔ وفاقی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہو گی۔