سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4 مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں الیکٹرانک پیمنٹس کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4 مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق لائسنس لینے والے ادارے چھ ماہ میں پائلٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے۔الیکٹرانک پیمنٹس کے تین ادارے پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں جبکہ تین ٹیکنالوجی مالی فرمز کے پاس پائلٹ آپریشنز کی منظوری موجود ہے۔ پاکستان میں اس وقت چار ادارے الیکٹرانک پیمنٹس کے آپریشنز کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024  تک ملک میں 42 لاکھ ای والٹس اکاؤنٹ کھل چکے ہیں جبکہ ای والٹس سے 46 لاکھ ادائیگی کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ ای والٹس کے ذریعے 232 ارب روپے کی 8 کروڑ 21 لاکھ پیمنٹس ہوچکی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ای والٹس کے ذریعے سالانہ بنیاد پر اکاؤنٹس اور ادائیگی میں بالترتیب 163 اور 117 فیصد اضافہ ہوا ہے۔