سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کو ایک نیا مشین پستول ”اسمی”فراہم کیاگیاہے جو ایک جدید پستول کے ساتھ ساتھ ایک سب مشین گن کا کام بھی کرتا ہے اسے گھر وں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمی کو کرنل پرساد بنسود نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈیزائن کیاہے اور اسے”لوکیش مشینز ”نے تیار کیا ہے۔تاہم اس کی شمولیت سے شہریوں کی حفاظت پر اس کے اثرات کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس ہتھیار کے استعمال سیلوگوں کی زندگیوں کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا استدلال ہے کہ اسمی کا اضافہ شہریوں کی زندگیوں میں بڑھتی ہوئی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ ہے جس سے عام شہریوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔