ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روح اللہ مہدی کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی میں قراردادکی منظوری کا خیرمقدم

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے قانون ساز اسمبلی کی طرف سے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری پرعمر عبداللہ اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اورآج اسمبلی کے ذریعے صرف دروازہ کھولاگیا ہے۔روح اللہ نے کہاکہ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو اسپیکر کے کردار پر لیکچر دینے کی کوشش کر رہی ہے اوربھول جاتی ہے کہ پارلیمنٹ میں ہمارے ساتھ کیا سلوک کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو تسلیم نہیں کرتے اوراسے جمہوری حکومت میں بے معنی سمجھتے ہیں۔