یاسین ملک دل اور گردوں کے عارضہ کا شکار،والد کی جان بچائی جائے: رضیہ سلطانہ

راولاکوٹ(پی پی آئی)تہاڑ جیل دہلی میں مقید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی بارہ سالہ اکلوتی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے معصومانہ اور درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ان کے والد محترم کی جان بچانے فوری اور جاندار کردار ادا کیا جائے یاسین ملک دل اور گردوں کے عارضہ سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہیں انہوں نے علاج کی سہولت نہ ملنے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس سے ان کی جان خطرہ میں ہے بارہ سالہ رضیہ سلطانہ یاسین ملک کے تنظیمی ساتھیوں رفیق ڈار سلیم ہارون اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں اس موقع پر فرنٹ عہدے دار ان نے لیبریشن فرنٹ کے مختلف دھڑوں سے یاسین ملک کے ایشو پر یکسو ہونے کی اپیل کر دی اور ساتھ ہی کہا کہ 8نومبر کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے بائر احتجاج اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

Thu Nov 7 , 2024
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ  جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں آئندہ جمعرات سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزبھی کھیلیں گی۔