دکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی کے پہاڑی مولا شاہو میں ماربل کمپنی کے کیمپ پر ہفتہ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مولا شاہو کے پہاڑی علاقے میں ماربل کمپنی کے لیویز کیمپ کے مطابق ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ماربل کیمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز سٹیشن لونی کے حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔