ملتان(پی پی آئی) حضرت شاہ رکن عالم ملتانی ؒ کا 782واں سالانہ سہ روزہ عرس جمعہ کو شروع ہو گیا،عرس کی تقریبات کا آغاز دس بجے دن تقریب غسل سے ہوا اس کے بعد درگاہ کے احاطے میں قومی کانفرنس شروع ہوئی،9نومبر اور 10نومبر کو بھی کانفرنس کی مختلف نشستیں ہوں گی، محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ممتاز علمااور مشائخ کے علاوہ لاکھوں زائرین شریک ہیں۔