وزیر داخلہ محسن نقو ی نے کہا ہے کہ سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات سفارتکاروں کی سہولت کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو میں سروس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سفارتکار او ر غیر ملکی شہری ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا و تجدید، کیریکٹر سر ٹیفکیٹ، عمومی پولیس کی تصدیق، گمشدہ افراد کی خبریں اور کرائے داروں کے اندراج سمیت تمام سہولتیں ایک چھت تلے حاصل کر سکیں گے،انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کا اندراج، گھریلو ملازمین اور رضا کاروں کا اندراج، گاڑیوں کی تصدیق اور ایف آئی آر کی کاپی بھی ان مراکز میں فراہم کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا پندرہ سو پولیس اور ایف سی کے اہلکار اور پولیس کی بیس گاڑیاں ڈپلو میٹک انکلیو کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔