انجری کے شکارفاسٹ بولر محمد عرفان کی وطن واپسی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان دبئی میں منعقدہ جنوبی افریقا کے خلاف کرکٹ سیریز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ محمد عرفان ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز 622کے ذریعے لاہور پہنچے ۔ محمد عرفان دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20میچ میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ دورئہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ہیں ۔

Next Post

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل

Tue Nov 19 , 2013
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات […]