بی جے پی اراکین نے کشمیر اسمبلی کے تقدس کو مجروح کیا:طارق حمید قرہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)انڈین نیشنل کانگریس کی کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے کشمیر اسمبلی میں کشمیری عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں دفعہ 370پر بحث کے دوران ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین کے رویہ پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے بی جے پی اراکین کی طرف سے کشمیر اسمبلی کے تقدس کو مجروح کرنے کی مذمت کی اور ان کے طرز عمل کو پارلیمانی نظام کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دکی میں ماربل کمپنی  کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،جوابی فائرنگ  پر حملہ آور فرار

Sat Nov 9 , 2024
دکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی کے پہاڑی مولا شاہو میں ماربل کمپنی کے کیمپ پر ہفتہ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مولا شاہو کے پہاڑی علاقے میں ماربل کمپنی کے لیویز کیمپ کے مطابق ضلع دکی کے علاقے نور خان شر لونی […]