شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کل عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کل ریاض میں ہونے والی دوسری مشترکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق سربراہ اجلاس مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب کی دعوت پر بلایا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم فلسطین کے نصب العین کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے اور وہ غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر بھی زوردیں گے۔پاکستان فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور 4 جون 1967 کی سرحد وں پر مبنی فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کرے گا۔ جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔سربراہ اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم کی عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کے علاوہ اعلیٰ حکام شرکت کررہے ہیں۔