بنگلورو کے کالج میں کشمیری طلباء کو داڑھی مونڈھنے پر مجبورکیاجارہا ہے

بنگلورو(پی پی آئی)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں کشمیری طلبا ء کو اپنی داڑھی مونڈھنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو کے ایک کالج میں دو درجن سے زائد کشمیری طلباء کو اپنی ظاہری شکل وصورت بالخصوص اپنے ثقافتی اور مذہبی روایات کے مطابق داڑھی بڑھانے کے حوالے سے غیر ضروری پابندیوں کا سامنا ہے۔کالج ا نتظامیہ نے لازمی قرار دیا ہے کہ طلبا ء یا تو اپنی داڑھی کو مخصوص لمبائی تک تراشیں یا کالج کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور احاطے میں داخل ہونے کے لئے کلین شیو کریں۔جو طلبا ء ان ہدایات پر عمل نہیں کرتے، انہیں غیر حاضر تصورکیاجائے گا جس سے ان کے تعلیمی ریکارڈ پرمنفی اثر پڑے گا۔دریں اثناء جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو خط لکھا ہے کہ وہ ریاست کے ایک کالج میں کشمیری طلبا ء کو داڑھی موندھنے پر مجبور کیے جانے کے حوالے سے مداخلت کریں۔ ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا کہ بنگلورو کے ایک کالج میں دو درجن سے زائد کشمیری طلباء کو اپنی ظاہری شکل و صورت خاص طور پر اپنے ثقافتی اور مذہبی روایات کے مطابق داڑھی بڑھانے کے حوالے سے غیر ضروری پابندیوں کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کل عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے

Sun Nov 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کل ریاض میں ہونے والی دوسری مشترکہ عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق سربراہ اجلاس مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب کی دعوت پر بلایا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم فلسطین کے نصب العین کے لیے پاکستان کی […]