ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی،حلیم عادل شیخ

کراچی(پی پی آئی)  پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  نے کہا ہے کے آج کراچی پریس کلب پر اپنی آواز لیکر آئے ہیں ہم سجھتے ہیں کہ شاید انصاف ہاؤس پر ہونے والی میڈیا ٹالک پر پابندی ہے اس لئے ہماری آواز میڈیا پر نہیں دکھائی جاتی۔سیاسی لوگوں کو میڈیا سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہمیں ان نظروں سے نہیں دیکھا جاتا جن نظروں سے دیکھا جانا چاہیے تھا ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سیاسی لوگ ہیں۔ کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب  رتے ہو ئی

حلیم عادل شیخ نے کہا میرے سے اس وقت ڈاکٹر مسرور سیال، راجا اظہر، ارسلان خالد، رانا اعظم سمیت دیگر موجود ہیں یہ سارے لوگ دو روز قبل ناکردہ گناہ میں گرفتار ہوئے تھے جن کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی۔ سہراب گوٹھ پر ہمارے لوگوں پر حملہ کیا گیا ہمارے رہنماؤں کو گالیاں دی گئی ایک کرپٹ ڈی ایس پی نے افسوسناک عمل کیا ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمارے جذبے جیل جاکر جوان ہو جاتے ہیں یہ جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،لیکن سھراب گوٹھ پولیس نے راجا اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ زیادتی کی ہے میڈیا نے پولیس کی پولیس گردی دکھائی ہم جھوٹے کیسز کے حساب چھوڑ سکتے ہیں لیکن گالیاں دینے اور تزلیل کرنے کا حساب ضرور لیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سہراب گوٹھ سے پولیس بھتے وصول کرتی ہے پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی بھتہ گیری سہراب گوٹھ میں چلتی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حملے میں 32 شہریوں کو شہید کر دیا گیا جنہوں نے یہ حملہ کیا وہ لوگ نہ ملک کے اور نہ قوم کے دوست ہیں وہ ملک کے اور اپنی قوم کے دشمن ہیں ہمیں دہشگردی کی لعنت سے جان چھڑانی ہوگی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔  حلیم عادل شیخ نے کہا پرسوں ساری پولیس کوئٹہ میں ہمارے ورکر پر لگائی گئی سارے قانون نافذ کرنے والے ادارے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے میں مصروف تھے اگر پولیس اپنی ڈیوٹی پر مامور ہوتی تو دہشت گردی کا واقعہ نہ ہوتا۔ سندھ میں بھی یہی صورتحال ساری پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑے پر لگائی گئی ہے ملک میں اس وقت آئین اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان اپنی ذات یا پارٹی کے لئے قید نہیں عمران خان اس ملک و قوم کے حقوق کیلئے جیل میں قید ہیں بیس دن تک عمران خان کے ساتھ جیل میں ظلم، زیادتی کی گئی اب وقت آگیا ہے فائنل کال کا اعلان ہوا ہوگا اس دفعہ اگر جانا ہے تو اپنا مقصد حاصل کرا کر آنا ہے تاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، عمران خان سمیت تمام قائدین آزاد کیے جائیں ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے جب ہمارا مینڈیٹ واپس ہوگا تو ملک میں ترقی آئے گی آخری کال کا اعلان عمران خان کریں گے ہم قوم تک پیغام پہنچائیں گے ہم چاہتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے ہمیں انقلاب کی طرف نہ بھیجا جائے ہمیں اس کونے میں نہ دھکیلا جائے ہم پورے پاکستان میں گھر گھر جائیں گے عوام کو بتائیں گے کس طرح عوام اپنے حقوق کے خاطر نکلے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے مئی سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو کراچی میں مزار قائد پر جلسے کی درخواست دی ہے جس کا جواب نہیں دیا جارہا ہم نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے کل کراچی جلسے کی اجازت کے حوالے سے عدالت میں پیشی ہے اگر ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ کراچی میں جلسے کی تاریخ دیں پھر ہم کسی بھی صورت میں کراچی کا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے،مرتضی وہاب

Sun Nov 10 , 2024
کراچی(پی پی آئی)  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی  صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی، میئر […]