شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نئی ریزرویشن پالیسی غیر منصفانہ ہے: نیشنل کانفرنس

سرینگر(پی پی آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے حلقہ حضرت بل سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی سلمان ساغر نے نئی ریزرویشن پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سلمان ساگر نے سرینگر میں اپنی پہلی اسمبلی تقریر میں اس پالیسی کو ناقص قرار دیا اور مستحق طبقوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی خاطر فوری اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل اوربجلی کی قلت، پانی کے بحران اوربے روزگاری سمیت دیگر اہم علاقائی مسائل کو بھی اجاگرکیا۔انہوں نے بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے متوازن رویے اور سرکاری اور نجی شعبوں میں باہمی تعاون پر زور دیا۔ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے حالیہ قراردادکا ذکرکرتے ہوئے سلمان ساگر نے کہا کہ ان کی پارٹی آئینی ضمانتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قانونی ذرائع کو استعمال کرے گی۔