117 واں کینٹن میلہ “تاریخ کا بہترین تجارتی ماحول کلیدی شعبوں میں کاروباروں کو بڑھاوا دیتا ہوا”

گوانگ چو، چین، 14 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 5 مئی کو مکمل ہونے والا چین کی سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی تقریب 117 ویں کینٹن میلے نے ایشیا، امریکین، افریقہ اور اوقیانوسیہ سے شریک ہونے والے خریداروں کی تعداد میں سال بہ سال میں حوصلہ افزاء اضافہ ظاہر کیا۔ چین کی “ون بیلٹ، ون روڈ” پالیسی –جسے ملک کی مستقبل کی ترقی کے لیے کلیدی سمجھا جا رہا ہے- سے متعلقہ ممالک کے خریداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، جو ایک شاندار اور مستحکم تجارتی حرکیات کو ظاہر کررہا ہے۔

میلے میں شریک باقاعدہ خریداروں کی تعداد تقریباً 3 فیصد اضافے کے ساتھ 52,000سے زیادہ رہی، جبکہ خریداروں کی کل تعداد  – جو 216 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے تھے – کا تقابل پچھلے سال سے کیا جاسکتا تھا۔ 2014ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے تقریباً 70 نے شرکت کی، جبکہ سرفہرست 10 میں سے چار شامل رہے۔

یورپ کی مشکل اقتصادی صورتحال کی عکاسی ہوئي کیونکہ اس خطے سے خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس نے میلے کے کل برآمدی حجم میں ہونے والی کمی میں حصہ ڈالا، جو سال بہ سال میں 9.64 فیصد کم ہوکر 172 ارب رینمنبی (28 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچا۔

117 ویں کینٹن میلے کے تمام شرکاء نے تقریب کی تاریخ کے جدید، موثر، پیشہ ورانہ اور تحفظ پذیر ترین تجارتی ماحول رکھنے والے میلے میں شرکت کی۔ میلے کے کل بوتھس میں سے 73 فیصد سے زیادہ قابل تجدید مواد کے ذریعے تیار کیے گئے تھے، جو میلے کے ہدف سے زيادہ تھے۔

جیسا کہ منتظمین نے ایک “اسمارٹ کینٹن میلے” کی میزبانی کے وعدے کو پورا کیا، ٹیکنالوجی نے میلے کے خریداروں اور نمائش کنندگان کو یکجا کرنے اور کاروبار کرنے میں مدد دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہم کردار ادا کیا۔

متعدد فیس بک پرستاروں کے اجلاس ہوئے، جنہوں نے ایونٹ کے بارے میں فوری معلومات فراہم کیں اور صارفین کو اپنی خریداری تجربے کو بیان کرنے کا موقع دیا۔ کینٹن میلے کی باضابطہ ویب سائٹ کو مزید بہتر بنایا گیا تھا، جبکہ تقریب کے وی چیٹ اکاؤنٹ کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سیشن کے بعد 140 فیصد بڑھی ہے۔ میلے کے انکوائری سسٹم میں 20,000 سے زیادہ نمائش کنندگان کی درخواستیں اور 100,000 مصنوعاتی معلومات کے اندراج تازہ تر  کیے گئے۔

اسمارٹ آلات بنانے والے چینی ساخت نے اپنے جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات پیش کرنے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کیا۔ ہائیر، میڈیا اور شیگو جیسے اسمارٹ مصنوعات بنانے والے معروف گھریلو مصنوعات برانڈز بیجنگ کے جدت طرازی بڑھانے کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے نمائش کے لیے پیش کردہ تقریباً نصف مصنوعات کے حامل تھے۔

تقریب کے منتظمین تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی نظریں 118 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اکتوبر 2015ء کو گوانگ چو میں ہوگا۔

کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

 ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کریں:
جناب وو سیاؤینگ
ٹیلی فون: 8628-8913-20-86+
ای میل: [email protected]

Next Post

چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی

Fri May 15 , 2015
ننگبو، چین، 15 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چی جیانگ صوبے کا شہر ننگبو وسطی و مشرقی یورپ (سی ای ای) کے ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 8 سے 12 جون تک پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کرے گا۔ پانچ روزہ تقریب چین اور سی ای ای […]